حیدرآباد۔ 21اکتوبر(اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج کہا
کہ پولیس کی قربانی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے آج
پولیس کے یوم شہیدان کے موقع پر گوشا محل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید
ہونے والے پولیس کے افراد خاندان کی مدد کے لئے حکومت ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں
نے کہا کہ
پولیس نظام کی وجہ سے ہی ملک میں امن و امان قائم ہے۔ انہوں نے
ڈیوٹی کے دوران فوت یا شہید ہونے والے پولیس کے لئے چالیس لاکھ تا ایک
کروڑ روپئے تک مدد کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کانسٹیبل
کے روزانہ کے بھتہ کو 90روپئے سے 250تک اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ
تلنگانہ حکومت پولیس کے تحفظ کا پابند ہے۔